• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری زخمی 3 ڈاکے، 14 چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں ،تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی اڑ الی گئی ۔ تھانہ بنی کو محمد ایازنے بتایا کہ دو مسلح لڑکے دکان کےکائونٹر سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدربیرونی کو نسیم نے بتایاکہ سائلہ کی ہمشیرہ نبیلہ اکبر اور بھانجی ماہم نور جیسے ہی گھر کے گیٹ پر پہنچیں تو 4موٹر سائیکلوں سوار لڑکے آگئے اور اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ 70ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ ٹیکسلاکومیر عثمان نے بتایا کہ دکان ڈیسنٹ مارٹ سے ملازم محمد توصیف نے تقریباََ17لاکھ روپے چوری کرلئے ۔تھانہ واہ کینٹ کو نعیم خان نے بتایا کہ چورمیرے گھر کے تالے توڑ کر الماری سے 50ہزار روپے اور ڈیڑھ تولے طلائی زیورات لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کووقاص مشتاق نے بتایاکہ الطاف اور آفتاب بھاری مالیت کا سامان لے گئے ۔ جب واپس سامان لینے گیا تو انکاری ہو گئے ۔ دریں اثناء تھانہ نیلو ر کے علاقے میں تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زبیر خان سے ساڑھے پانچ ہزار روپے چھین لئے اور مداخلت کرنے پر مدعی کےساتھی اختر حسین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی ایٹ ون میں سعادت رضا کے گھر سے پونے تین لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری ہو گئیں۔'
تازہ ترین