• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمنصوبے کا سنگ بنیاد

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام سے منسوب مجوزہ میڈیکل کالج منصوبے کا نئے نام کنٹونمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ساتھ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے سنگ بنیاد رکھا، یہ ادارہ جی ٹی روڈ پر الشفاء آئی ٹرسٹ سے ملحقہ اراضی پر بنایا جا رہا ہے، اس پر 472 ملین لاگت آئے گی اور یہ ایک سال میں مکمل ہو گا ، ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلامرحلہ میں اے اور بی بلاکس لیب ، میوزیم ، کیفے ٹیریا ، 15 رکنی فیکلٹی ،8رکنی ایڈمنسٹریشن پر مشتمل ہوگا۔
تازہ ترین