• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی مقدمات کی تفتیش مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )سی پی او فیصل رانا نے ضلع بھر کے تھانوں میں انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش دی گئی مدت میں مکمل کریں۔تھانوں میں غیر قانونی حراست پر ایس پیز سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔ دریں اثناءسی پی او نے بچوں کے اغواء کی وارداتوں کو روکنے کے پیش بندی اقدامات اٹھانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے اورضلع بھر میں بچوں کے اغواء کے مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔ سی پی او راولپنڈی نے تھانہ پیرودھائی اور تھانہ کینٹ کا دورہ بھی کیا اوراس دوران تھانے کے ریکارڈ ،صفائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔
تازہ ترین