• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول کے تحفظ کیلئے تمام اداروں کو کام کرنا ہوگا، شرکائے سیمینار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت ماحولیاتی تبدیلی، یونائٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام اور جامعہ این ای ڈی کے اشتراک سے گلوبل انوائرمینٹل بینفٹ پروجیکٹ (جی ای بی) کے زیرِ اہتمام ”انوائرمینٹل انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ“ کے عنوان سے سیمینار ہوا، چیئرمین اربن اینڈ انفرا سٹریکچر انجینئرنگ ڈاکٹر عدنان قادر نے ماحول دوستی پر زور دیا۔ کنٹری کوآرڈینیٹر منسٹری آف کلائمٹ چینج اور یونائٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے حسن ناصر جامی کے ماحول دوست اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ ماحول دوستی میں حکومتی اداروں کے ساتھ جامعات کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی حسن ناصرجامی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا، مضر صحت پلاسٹک بیگز پر پابندی بہترین اقدامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے تمام اداروں کو بیک وقت کام کرنا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین