• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات سے بازیاب کی گئی طالبہ والدین کے حوالے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سوات سے بازیاب کی گئی نجی سکول کی آٹھویں کلاس کی طالبہ (ک)کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے’’ فیس بک دوست ‘‘زین زمان بٹ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ پولیس بچی کو طبی معائنے کیلئے میڈیکولیگل لیڈی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ اسے سیرو تفریح کا شوق ہے وہ خود زین کے ساتھ گئی تھی وہ ہوٹل میں بہن بھائیوں کی طرح رہے جس پر لیڈی ڈاکٹر نے طالبہ کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا طبی معائنہ نہیں کیا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ جی ایٹ کی رہائشی نجی سکول کے ٹیچر کی بیٹی کو اپنے ساتھ سیرو تفریح کیلئے لے جانیوالے زین کی عمر بھی 14/15 سال بتائی جاتی ہے جس کے پاس 10/12 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی جو کسی عزیز نے ان کے گھر امانتاًرکھی ہوئی تھی۔
تازہ ترین