• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی گرفتاریوں سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں ،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نیب کی گر فتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔، چونیاں کے واقعے میں پولیس کے جن بھی افسران کی نااہلی ہوگی انکو معاف نہیں کیا جائیگا۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیس اصلاحات کا وعدہ پورا کیا جائیگا۔پاکستان کی تاریخی میں پہلی بار ʼʼمذہبی سیاحت ʼʼکے فروغ کیلئے لاہور میں انٹر نیشنل نمائش کا آغاز خوش آئند ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہونیوالی پہلی نمائش کے افتتاح اور مختلف سٹالز کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پنجاب پولیس کو خیبر پختونخواہ کی پولیس کی طر ح مضبوط بنائیں گے گورنر پنجاب نے کہا کہ مذہبی سیاحت کا فرو غ حکومت کی اولین تر جیح ہے ، کر تار پور راہداری منصوبہ کو بھی مکمل کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین