• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص انتظامات،حشرات کی موجودگی، مختلف ریسٹورنٹس اور بیکرز سیل

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بروری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹس اور بیکرزکو ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی کے باعث سیل کر دیا جبکہ دیگر کو وارننگ دی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے بدھ کو ڈائریکٹر آپریشنز نداکاظمی کی سربراہی میں بروری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مختلف کھانے پینے کی تیار و فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دوران ڈولفن بیکرز اینڈ سویٹس کو زائدالمیعاد و غیر معیاری اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات، قدوبہ ریسٹورنٹ اینڈجوس کارنر کو کچن ایریا میں گندگی، خراب پھلوں اور سبزیوں کے استعمال و ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے ،النور فوڈ پوائنٹ کو زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،صفائی کی ناقص صورتحال جبکہ المدینہ ریسٹورنٹ کو خراب سبزیوں کی موجودگی، گوشت ودیگر اشیاء اسٹور کرنے کے ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سےکارروائی کے دوران متعدد کھانے پینے کے دیگرمراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئےجبکہ انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہدایات نامے بھی دئیے گئے۔ جبکہ ٹیم نے بولان میڈیکل کمپلیکس کی کینٹین کا بھی معائنہ کیا اور وہاں قائم جوس کارنر کو فریز میں پھلوں کے ساتھ خون کے نمونے اور ادویات پائے جانے اور حشرات کی موجودگی پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
تازہ ترین