• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں جلد سوشل میڈیا کانفرنس کاانعقادکیاجائےگا‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی کابینہ کااجلاس ڈسٹرکٹ صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میںمیں نائب صدر محمد حنیف کاکڑ، جنرل سیکرٹری ریاض احمد زہری، یوتھ سیکرٹری جلیل لانگو، سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند،رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی، لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی اور فنانس سیکرٹری سعیداحمد سمالانی نے شرکت کیاجلاس میں مرکزی کمیٹی کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ تنظیمی امور اور یونٹ سازی کومزید تیز اورکوئٹہ میں سوشل میڈیا کانفرنس کاجلد انعقاد کیاجائے گاڈاکٹریاسین بلوچ شہید کی برسی کو کوئٹہ میں بھرپور انداز سے منائی جائے گی اجلاس میں گوادرمیں میاں بیوی کے ساتھ پیش آنے والے کی مذمت اور واقعہ کی شفاف انداز میں تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لاناکامطالبہ کیاگیا جبکہ لاڑکانہ میں ڈاکٹر نمرتاکماری کی لاش برآمدگی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزاءدی جائے۔
تازہ ترین