• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے خطے کاامن تباہ ہورہاہے‘جمعیت ن

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت نظریاتی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ مودی کی حماقت ‘انتہاپسندی اورجارحانہ پالیسیوں سے خطے کا امن تباہ ہورہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے چھ ہفتوں سے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ شروع کررکھاہےکشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، خواتین کی عصمت دری اور بدترین تشدد کے واقعات بغیرکسی رکاوٹ کے جاری ہیں جس پر انسانی حقوق کی نام نہاد علمبردارتنظیموں نے چپ کاروزرکھاہواہے انہوں نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے جمعیت نظریاتی حق خودارادیت کی جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مسئلہ کشمیر پراقوام عالم اپنی ذمہ داریوں سے نظریں چرارہاہے ۔
تازہ ترین