• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونٹ کی سطح پر شفاف اندازمیں تنظیم کاری کرینگے‘ پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آئی این پی) پشتون ایس ایف کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز عالمگیر مندوخیل کی زیر صدارت باچاخان مرکز کوئٹہ میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم سازی، مادری زبان میں تعلیم ،پشتون ثقافت اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں طلباء کو درپیش مسائل زیر بحث آئے اس موقع پر طے کیاگیا کہ جلد صوبے بھر کادورہ کرکے یونٹ کی سطح پر تنظیم سازی عمل میں لائی جائے گی کمیٹی کارکن کو یقین دہانی کراتئی ہے کہ تنظیم سازی صاف اور شفاف انداز میں کی جائے گی طلباء کے مسائل وفاقی اور صوبائی سطح پر اجاگر کیے جائیں گے اجلاس میں کہاگیا کہ 23ستمبر کو پشتون ثقافتی دن بھرپورانداز میں منایاجائے گاکارکن تقریبات میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
تازہ ترین