• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے تعلیم اورروزگار کے دروازے بند کردئیے‘ جے ٹی آئی

کوئٹہ/ا سلام آباد (آئی این پی)جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہےکہ حکمرانوں نے نوجوانوں پر تعلیم اور روز گار کے دروازے بند کر دیئےہیں طلباءکو اپنے حقوق کے حصول کیلئے میدان عمل میں آناہوگاجمعیت طلباء اسلام قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریگی اوریہ مارچ مسلط حکمرانوں کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگاان خیالات کا اظہارجے ٹی آئی کے مرکزی کنونیئر حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ مرکزی معاونین آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ قاری محمد عمر بینٹی عطا ء الرحمن مسعود حافظ عبدالخالق صدیقی حافظ فضل الرحمان سمالانی محمد عامر سلمان اور ابوذر وزیر نے اسلام آباد /مردان میں آزادی مارچ کی تیاریوں کے اجتماعات ے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہاکہ تبدیلی کے دعوے دار حکمرانوں نےلاکھوں نوجوانوں پرتعلیم کے دروازے بند کرکے ان کامستقبل تاریک بنادیاہے آزادی مارچ میں تنظیم کے ہزاروں طلباء شرکت کرینگے۔
تازہ ترین