• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترمیں ڈینگی کے تدارک کیلئے حفاظتی انتظامات کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں ڈینگی مرض سےپھیلاؤ اور تدارک کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی صدارت میں اجلاس ہوا،اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی ،وارڈن نشتر ہاسٹلز پروفیسر خالد عثمان ،ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ڈینگی کے پھیلاؤ اور تدارک ،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وی سی نے ڈینگی افزائش والے مقامات پر حفاظتی انتظامات اور لاروے کی تلفی کے احکامات دیئے ہیں۔
تازہ ترین