• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹریسی نمریسی ڈرائیو ایس او پیز مکمل نہ کرنے پر 16سکولوں کو وارننگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز نےلٹریسی نمریسی ڈرائیو( ایل این ڈی )کے ایس او پیز مکمل نہ کرنے پر ملتان کے 16سکولوں کو وارننگ جاری کردی گئی ، مراسلے میں کہاگیاہے کہ ان سکولوں کو متعدد بار کہا گیا ہے کہ وہ لٹریسی نمریسی ڈرائیو کے تمام ایس اوپیز کو فالو کریں مگر ایسا نہیں ہورہا ان کو آخری ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ وہ لیسن پلان، پیریڈ کی تفصیل، سبق جو پڑھانا ہو موجود ہوں ایم ای اینڈ اے ایس چیک کرسکتے ہیں ، دیگر ایس اوپیز کو بھی سختی سے فالو کیا جائے غفلت کی صورت میں انچارج کے خلاف کارروائی ہوگی،دریں اثنا محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان نےطلبا کی حاضری پوری نہ ہونے پر 8 سکولوں کے سربراہوں کو طلب کرلیا ، جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایم ای کے مشاہدے کے بعد ان سکولوں میں حاضری کی شرح افسوس ناک حد تک کم ہے جس پر تحریری وضاحت کےلئے ڈپٹی ڈی ای او کے پاس فوری حاضر ہوں سکولوں میں پرائمری سکول خیر پور بھٹہ، مظفرآباد، عالمگیر موضع، جھگیاں غریب آباد، ایم سی ناتھ پور اکبر، جاٹو والا، چوک کمہاراں والا، اور ڈیر ہ محمدی رام کلی شامل ہیں ۔
تازہ ترین