• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے سفرمحفوظ بنانےکیلئےافسران صحیح ڈیوٹی انجام دیں:ظفراللہ کلوڑ

ملتان (سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرآف ریلوےظفراللہ کلوڑنے کہاہے کہ ریلوے سسٹم میں گینگ مین سے لے کرجی ایم تک سب کاکردارمتعین ہے اگرافسران اورسٹاف اپنے معین کردہ کردارکے مطابق فرائض انجام دیں تو محفوظ اوربرق رفتارریلوے سفرمیں کسی رکاوٹ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوسکتا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزریلوے ملتان ڈویژن کے شاہین آبادشورکوٹ سیکشن کے معائنہ کے موقع پرریلوے سٹاف اورافسران سے گفتگوکرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کی ڈیوٹی میں لاپرواہی یاغفلت کی قطعی گنجائش نہیں معمولی سی غفلت بھی سنگین ہوسکتی ہے ۔قبل ازیں انہوں نے ریلوے سگنل ٹیلی کام،سول ا نجینئرنگ،ٹریفک،مکینکل،سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کامعائنہ کیا اور ا چھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین اورافسران کونقدانعام دیا۔اس موقع پرمختلف شعبوں کے ہیڈکوارٹرسے آئے ہوئے پرنسپل افسران سمیت ڈ ی ایس امیرمحمدداودپوتااور متعلقہ ڈویژنل افسران بھی موجودتھے۔
تازہ ترین