• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیمپس اولین ترجیح ہے:وائس چانسلر جامعہ زکریا

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصار ی نے ملتان کالج آف آرٹس میں پودا لگا نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیمپس میں طلباء و طالبات کو پرسکون ماحول میں تعلیم مہیا کرنا یونیورسٹی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، آنے والے کل کو صاف ستھرا ، سرسبز اور پرامید بنانے کیلئے شجر کاری ضروری ہے ،یونیورسٹی کے ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر طالب علم کم از کم دو پودے لگائے اور اپنے گھر میں بھی پودے لگا کر صحت مندانہ ماحول کو فروغ دے، اس موقع پرکالج کی پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر ، ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، ڈاکٹر عثمان سلیم، ڈاکٹر محمود حسین صدیقی ، ڈاکٹر شہزاد اختر،کالج کے اساتذہ اور طلباء وطالبات بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین