• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر اےسی کوٹ ادو کو شو کاز ،آج طلبی

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آج دوبارہ طلب کر لیا ہے، فاضل عدالت نے لاء آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتی احکامات بارے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کو آگاہ کرکے آج ان کی حاضری کو یقینی بنائیں، قبل ازیں کوٹ ادو کے رہائشی نذر حسین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 11 کینال 8 مرلے اراضی 2012 میں محمد رشید سے خریدی تھی جو رقم کی وصولی اور قبضہ دینے کے باوجود وہ اپنی اراضی ہتھیانا چاہتا ہے ،دریں اثنا ہائیکورٹ نے پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے پر اے ایس آئی کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے، عدالت میں ملزم اے ایس آئی بلال احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ مذکورہ تھانے میں سب انسپکٹر عظیم مری کیخلاف عشرت بی بی نے مارچ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا جس میں وہ روپوش ہو کر اشتہاری ہو گیا مذکورہ سب انسپکٹر نے اپنے اغوا اور دیگر الزامات پر مدعی فریق پر 2 مقدمات درج کرا دئیے ،درخواست گذار نے مذکورہ سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا تو الٹا اس کیخلاف ایس ایچ او نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا اور سب انسپکٹر کو بھی فرار کرا دیا، دریں اثناہائی کورٹ نے شراب کے مقدمے میں ملوث سنانواں کے2 ملزمان عبدالرشید اور محمد لطیف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تازہ ترین