• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو: 22ہزار557 پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 21کروڑ وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران 22ہزار557پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 21کروڑروپے وصول کئے ہیں،جولائی اوراگست کےدوران ملتان سرکل میں3132ڈیڈ ڈیفالٹرز سے2کروڑ94لاکھ 10 ہزار روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔دریں اثنامیپکو نے رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران مختلف وجوہات کی بناء پر جلنے اور خراب ہونے والے 43ہزار744بجلی میٹرز تبدیل کئے ہیں ۔
تازہ ترین