• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کی چار دیواری پامال کرنے کی انکوائری کامطالبہ

پشاور(لیڈی پورٹر)پھندو غریب آباد کے رہائشی قاسم جان نے پولیس کی جانب سے گھر کی چار دیوری پامال کرنے اور دو بھائیوں کو گرفتار کرنے کے خلاف آئی جی خیبر پختونخوا سے انصاف کی اپیل ہے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ انقلاب کے پولیس اہلکاروں نے گھر کی چار دیواری پامال کر کے میرے بھائی فریداللہ شاہ اور منصف کو بغیرکسی جرم کے گرفتار کیا اور تھانہ انقلاب میں رپورٹ درج کئے بغیر حوالات میں بند کر رہکھا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او تھانہ انقلاب کی عماء پر میرے بھائیوں پر تشدد کیا گیا اور انکی تصویریں بھی بنائی ہے جبکہ ہمیں اپنے بھائیوں سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ لیڈیز کانسٹبل بھی نہیں تھیں اور پولیس اہلکار ایس ایچ او سمیت گھر میں داخل ہوئے ۔انہوں نے ائی جی خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ ہمیںانصاف فراہم کیا جائے اور تھانہ انقلاب ایس ایچ او کے پر چھاپہ کے حوالے سے انکوائیری کرنے سمیت میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین