• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد فائونڈیشن کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس

پشاور( وقائع نگار )ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس پشاور کے سروسز کلب میں ہوا۔اجلاس کا موضوع کشمیر، امکانا ت، خدشات تھاجس کی صدارت اسپیکر شوریٰ ہمدرد ڈاکٹر صلاح الدین نے کی جبکہ مہمان مقرر چیف ایگزیکٹیو الہجرہ ٹرسٹ پاکستان عبدالرحمن عثمانی تھے۔ عبدالرحمن عثمانی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری ہونے کے ناطے اس احساس کو شدت کے ساتھ محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان اور اہل پاکستان کشمیر اور اہل کشمیر سے جو محبت کرتے ہیں ہم اُس احسان کا بدلہ نہیں چُکا سکتے۔کشمیر پاکستان تھا اور پاکستان رہے گا۔اس حوالے سے ہندوستان نے اپنے آئین میں جن ترامیم کو داخل کیا اُس نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو مزید تر متنازعہ بنا دیا۔یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جہاں تک ہندوستان کی آئینی ترامیم کا تعلق ہے وہ نہ صرف اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے خلاف ہیں بلکہ معاہدہ تاشقند اور شملہ معاہدے کی بھی خلا ف ورزی ہے۔ پاکستان کا مئوقف آج بھی یہی ہے کہ کشمیر تقسیم ہندوستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے اور اس کی تکمیل تبھی ہو سکتی ہے جب کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنایا جائے۔
تازہ ترین