• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتھروں کی تراش خراش وتربیت کا ادارہ بند،ملازمین تنخواہ سے محروم

پشاور(لیڈی رپورٹر) قیمتی پتھروں کی کوالٹی جانچنے، تراش خراش اورتربیت کا ادارہ مالی بحران کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے مرکز بند کر دیا گیا ہے اس حوالے سے وفاق کو صوبائی حکومت کی درخواست کے باوجود جمزاینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر کو صوبے کے حوالے نہ کیا جاسکا، وزیراعلی نے 2 ماہ قبل وفاق کو سنٹر خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کرنے کےلئے لکھا تھا سنٹر کا کرایہ ادا نہ کرنے پرمرکزکو تالے لگ گئے جس کی وجہ سے سنٹرمیں موجود کروڑوں روپے مالیت کی مشینری خراب ہونے لگی جبکہ ادارے کے 11 ملازمین 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ، یاد رہے کہ نوجوانوں کی تربیت کےلئے قائم جیمزاینڈ جیولری سنٹر 2011 میں قائم کیا گیا تھا خدشہ ہے کہ سنٹر بند ہونے سے قیمتی پتھروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوگا۔
تازہ ترین