• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل، سماعت7 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔


سماعت کے دوران نیب کی طرف سے نوازشریف کی سزا میں اضافے کی درخواست پر نواز شریف کے وکلاء کو جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت7 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

ایک موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ 3 ماہ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل کر لوں گا۔

 سماعت شروع ہونے پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آئے اور کہا کہ کیس سے متعلق پیپر بکس گزشتہ ہفتے ہی ملی ہیں ، ان میں کچھ نقائص ہیں۔ 

اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر کوئی کاغذ آگے پیچھے یا غیر ضروری طور پر لگ گئے ہیں تو اس کو دیکھ لیں گے۔

تازہ ترین