• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ہم نہ رہے تو پھر آپ کا وجود بھی سوالیہ نشان ہوگا ، کیاآپ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے مگر پاکستان نہیں۔

دنیا ساتھ دے نہ دے پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو قومی کشمیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ ضرورت پڑنے پر کوئی ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا، اگر کشمیر یوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا نشانہ پاکستان ہو گ، پاکستان جموں و کشمیر کے لوگوں پر اعتماد کرے، کشمیری کبھی پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

تازہ ترین