• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ کمیٹی کا طالبہ نمرتا کی پرسرار ہلاکت پر اظہار تشویش

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا پرسرار ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی بہادر بیٹی اپنے گھر والوں سے دور حصول علم کی لگن میں دوسرے شہر میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں ان کے ساتھ جو واقع ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نمرتا جو کراچی کی رہائشی تھی اس کے بھائی کے بیان کے مطابق واقع سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی بہن نمرتا سے بات ہوئی اور اس کے بعد اس کی ہلاکت ہوئی آخر ایسا کیا واقعہ ہوا جس کے بعد میری بہن ہلاک ہو گئی۔
تازہ ترین