• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میگا سیریل ”میرا رب وارث“ کی سیکنڈ لاسٹ قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں


کراچی (جنگ نیوز) ابتداءسے ہی ناظرین کی اولین پسند رہنے والی میگا ڈرامہ سیریل ”میرا رَب وارث“ اپنے انجام کی طرف پہنچ رہی ہے۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی پروڈکشن میں تیار ہونے والے ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط جمعرات کی شب 8 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ جہانزیب قمر کے قلم سے لکھی گئی تحریر اور اسد جبل کی ہدایات میں بنائے گئے سیریل کی کہانی میں ناظرین دیکھیں گے کہ کیا فیضی کی محبت آشکار ہوتے ہی آجائے گی عائشہ اور حارث کے رشتے میں دوریاں۔ دوسری طرف عائلہ کی محبت حارث کے دِل میں اپنی جگہ بنائے گی اور کیا دُردانہ کی بدگمانیاں حارث کو مزید اُلجھائیں گی۔ کیا محبت سے بنا گیا شادی کا اٹوٹ بندھن کیا جڑنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ یہ سب احوال ناظرین اس اہم قسط میں ملاحظہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین