• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ، خاتون سے 7 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

مظفرگڑھ میں خاتون سے 7 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھکر، ملزمان کی اغواء کے بعد طالبہ سے اجتماعی زیادتی

مظفرگڑھ کے علاقے میرحاجی میں ریحانہ بی بی نامی خاتون کو اس کے 2 سالہ بچے سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا تھا۔

خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بعدازاں اسے شکار گاہ لے جا کر 7 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: مظفرگڑھ کا انار ناپید ہونے والا ہے ؟

خبر جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کیس کے مرکزی ملزم افضل سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین