• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے،100 مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ایف آئی اے ملتان کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ، انسانی اسمگلرز کے کارورائی کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: ایف آئی اے کی کارروائیاں،36انسانی اسمگلرز گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سال 2019 ء کی ریڈ بک کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔

ریڈ بک میں 100 مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کے نام اور تصاویر شائع کی گئی ہیں ، پنجاب زون ون میں مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کی تعداد 17 ، پنجاب زون ٹو میں 26 ، اسلام آباد میں 31 انسانی اسمگلر مطلوب ہیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق سندھ زون میں مطلوب ترین انسانی اسمگلر کی تعداد 12 ہے ، بلوچستان زون میں 2 جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی اسمگلرز کی تعداد 12 ہے۔

مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں ملتان کے مختیار احمد ، محمد یاسین ، محمد یوسف ، راشد مسیح ، شیخ آفتاب سلیم شامل ہیں ، ان انسانی اسمگلرز کے نام کئی سالوں سے ریڈ بک میں موجود ہونے کے باوجود ایف آئی اے ملتان انہیں گرفتار نہ کر سکی تھی۔

تازہ ترین