• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’انار‘‘ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، جسے جنتی میوہ یا جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ قرآن پاک کی ’’سورئہ رحمن‘‘ میں انار کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے، ترجمہ: ’’ان میں میوے، کھجور اور انار ہیں‘‘۔ انار گوناگوں بے پناہ فوائد کا حامل جنتی پھل ہے، جس کے بارے میں نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جنت کا پھل انار ہے۔ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ حضوراکرمﷺ نے فرمایا ، جس نے انار کھایا، اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کو روشن کردیا۔

تازہ ترین