• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے ،مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، چینی سفیر

پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاو شینگ نے کہا ہے کہ کشمیر ایک عالمی متنازعہ معاملہ ہے ، جس کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ، ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اس کیلئےاہم پلیٹ فارم ہے جہاں عالمی رہنماؤں کو مسئلہ کشمیر جیسے اہم مسئلہ پر ضرور بات کرنی چاہیے ، بھارت بھی کشمیر میں مظالم بند کرے کیونکہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطہ کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، پشاور میں خیبر پختونخوا کے عوام کی سہولت کیلئے ویزا سیکشن کھولیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں چین کے 70 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب اور چائنہ ونڈو کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کیک بھی کاٹا۔ چینی سفیریائو شینگ نے کہا کہ چائنہ پاکستان راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا تاہم خیبر پختونخوا خصو صی طور پر اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
تازہ ترین