• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی میثاق کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا مجرم ہے، پروفیسر شمیم اختر

کراچی ( جنگ نیوز) کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (انٹرنیشنل ریلیشنز) کے سابق سربراہ اور بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے تجربہ کار پروفیسر شمیم اختر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 5؍ ا گست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد خود مختاری کو ختم کرکے غیر قانونی طور پر ریاست کا بھارت میں انضمام کر لیا ہے اور اس علاقے کی 80؍ لاکھ آبادی کو ممکنہ رد عمل سے روکنے کیلئے ان پر 10؍ لاکھ بھارتی قابض فوج مسلط کر رکھی ہے۔
تازہ ترین