• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پولیس نے 24گھنٹے گشت کیلئے روبوٹ بھرتی کرلیا

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی پولیس نے 24 گھنٹے گشت کیلئے روبوٹ بھرتی کرلیا ، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ہن ٹنگٹن پارک میں پولیس نے ایک نیا اہل کار بھرتی کیا ہے جو بغیر سستائے ہفتے کے ساتوں دن 24گھنٹے گشت کرتا ہے۔ یہ روبوکوب ہے جو ناصرف چپے چپے کی خبر رکھتا ہے بلکہ ارد گرد علاقے کی مسلسل ویڈیو بھی بناتا رہتا ہے۔روبوٹ علاقے سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کو ریکارڈ کرتا ہے اور پھر آن لائن دستیاب گاڑیوں کے نمبروں کے ڈیٹا بیس سے تصدیق کر کے یہ معلوم کرتا ہے کہ کہیں یہ گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔
تازہ ترین