• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس، پاکستان کا باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کاعزم

ویانا( اکرم باجوہ) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں پاکستانی وفد نے پاکستان اور بین الاقوامی ادارے کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے63ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان نے اپنا سرکاری موقف پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے پاکستانی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے سالانہ اجلاس میں سے خطاب کیا اور پاکستان اور IAEA کے درمیان ہونے والے باہمی تعاون کو مذید مضبوط بنانے کا عزم کیا ۔بعدازاں پاکستان کی طرف سے سائیڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں IAEA کے مختلف ممالک کے نمائندوں اور عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔اس سائیڈ ایونٹ میں پاکستانی ماہرین نے شرکا کو پاکستان کی جانب سے ایٹمی شعبے میں ہونے والی اُن کاوشوں سے آگاہ کیا جو پاکستان مختلف شعبوں میں انسانیت کی خدمت کررہا ہے پاکستان جوہری توانائی کا استعمال زراعت، کینسر علاج،توانائی،صنعتی اور دیگر شعبوں میں کررہا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے جنگ وجیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کے دوران سائیڈ ایونٹ منعقد کرکے ایٹمی شعے میں اپنی کوششوں کو دنیا کو آگاہ کیا گیا۔ پاکستانی سفیر منصور احمد خان نےکہا کہ پاکستان نے ستر سال میں ایٹمی توانائی میں پرُامن استعمال کے میدان میں بہت ساری کامیابیاحاصل کی ہیں۔

تازہ ترین