• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ معطلی بریگزٹ میں اراکین کی مداخلت روکنے کیلئے تھی، وکیل جان میجر

لندن (جنگ نیوز) وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پارلیمنٹ کو 5ہفتوں کیلئے معطل کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کے اوائل میں سنایا جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ کی اعلیٰ ترین سول عدالت کی جانب سے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سماعت کے تیسرے روز سابق وزیراعظم جان میجر کے وکیل نے 11جسٹس پر مشتمل پینل کو بتایا کہ پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا مقصد اراکین پارلیمنٹ کی بریگزٹ کے معاملے میں ’’مداخلت‘‘ کو روکنا تھا۔ جبکہ حکومت کے وکلاء کا موقف ہے کہ پارلیمنٹ کی معطلی کا معاملہ کورٹ کے فیصلے کا محتاج نہیں۔ جولائی میں سابق وزیراعظم جان میجر نے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا تو وہ عدالت جائیں گے، وہ بعد میں گناملر کی طرف سے دائر مقدمہ کا حصہ بن گئے۔ لارڈ کین کیوسی نے کہا کہ معطلی سیاسی فیصلہ ہے اور اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے قانون کو تبدیل بھی کرسکتےہیں۔

تازہ ترین