• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کی دوائوں کی بندش پراوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم پاکستان کو خط

لندن( جنگ نیوز) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نے پنجاب کے ہسپتالوں بلڈ کینسر کے کم وبیش 5 ہزار مریضوںکو جان بچانے والی دوائوں کی مفت فراہمی کی بندش پروزیراعظم کے نام خط میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کی وجہ سے بلڈ کینسر کے مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، خط میں کہاگیاہے کہ نووارٹس ان مریضوں کو 11 ماہ تک مفت دوائیں فراہم کرتی ہے جبکہ پنجاب حکومت صرف ایک مہینے دوائیں دیتی ہے لیکن اب پنجاب حکومت نے ایک مہینے بھی دوائوں کی فراہمی بند کردی ہے جس کی وجہ سے مریضوں پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے کابوجھ پڑ رہاہے جبکہ بلڈ کینسر کے کم وبیش 5 ہزار مریضوںمیں سے99 فیصد مریض یہ خرچ برداشت نہیں کرسکتے ،انھوں نے خط میں لکھاہے کہ یہ مسئلہ صرف پنجاب میں ہے جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں اب بھی دوائیں مفت فراہم کی جارہی ہیں ،یہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کیلئے اچھی مثال نہیں ہے ،خط میں لکھاگیاہے کہ دوائوں کی فراہمی انٹرنل آڈٹ کی وجہ سے بند کی گئی تھی جو اب مکمل ہوچکاہے لیکن دوائوں کی فراہمی ابھی تک بحال نہیں کی گئی ہے حکومت پنجاب کو زندگی کو لاحق خطرات کے اس معاملے پر ترجیحی بنیاد پر فوری کارروائی کرنی چاہئے۔
تازہ ترین