• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو ویزا جاری کردیا

ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو اگلے ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کردیے ہیں۔

ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج اور صدر حسن روحانی پیر کو نیویارک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد سے امریکا اور ایران آمنے سامنے آگئے ہیں اور دونوں کی جانب سے لفظی گولہ باری جاری ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد سے ملاقات میں بھی آئل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے جس کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ سعودی عرب یا امریکا کی جانب سے ایران پر کسی بھی حملے کا مطلب کھلی جنگ ہوگا۔

ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کا حکم ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے دیا تھا۔

تازہ ترین