• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر9 لاکھ بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنے گا، مسعود خان

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنے گا۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنے گا، ہندو انتہا پسند جماعتیں اپنی ہی لگائی گئی آگ میں جل کر تباہ ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: آرایس ایس، سفید فام انتہا پسند ایک جیسے ہیں

مسعود خان کا کہنا تھا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا، خاتمہ ہم کریں گے، ہمارا جوابی حملہ ہوا توبھارتی فورسز اپنی وردیاں چھوڑ کر بھاگ جائیں گی۔

واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور لاک ڈاؤن 47 واں دن ہے۔

سری نگرکی جامع مسجد کے باہر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جبکہ گزشتہ ماہ 5 اگست سے کشمیریوں کو نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مقبوضہ کشمیر میں چند ماہ میں کئی مساجد کے امام گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ گرفتاری کے بعد ان کی آمدنی اور اثاثوں کی چھان بین جاری ہے۔

تازہ ترین