کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر غلام قادر کی اپنے وفد کے ہمراہ سندھ اسمبلی آمد ،اسپیکر آغا سراج درانی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی ملک قائم کرنے والی اسمبلی ہے اور ہم سب کشمیریوں کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ شریک ہیں ۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب کبھی بھی کشمیر یوں پر آزمائش کی کوئی گھڑی آئی اس اسمبلی نے متفقہ طور دنیا کے سامنے آواز اٹھائی ہے ۔