• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل ِ بیت اطہار سے عقیدت و محبت ایمان کی معراج ہے، شاہ عبد الحق قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کے اہل ِ بیت اطہارسے عقیدت و محبت ایمان کی معراج ہے اور ان سے بغض رکھنا دین سے بیرازی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ صبر و استقامت کے اعلیٰ درجے کے حامل تھے۔ انہوں نے میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصر ِ حاضر میں نبی کریم کی سیرت طیبہ کا احیا ء ضروری ہے اللہ اور رسول کے احکا ما ت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔

تازہ ترین