• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،لاپتا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا،جسٹس کے کے آغا اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کے پی ٹی ملازم محمود علی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون اور اختیار کے تحت کمیشن نے تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا؟ کمیشن کے جواب کے مطابق لاپتا ملازمین کی تنخواہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے ریماکس دیئے کمیشن کو کسی لاپتا شہری کی تنخواہ جاری کرانے کا کوئی اختیار نہیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی قانونی حراست ثابت ہونے تک تنخواہیں جاری نہیں ہوسکتیں،ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے خود بھی غائب ہوسکتا ہے،عدالت نے چیئرمین کے پی ٹی کو لاپتا ملازم محمود علی کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا کہ اگر کسی لاپتا ملازم کی تنخواہ جاری کرنا ضروری ہو تو عدالت عالیہ کو سفارش بھیجی جائے، عدالت نے چیئرمین لاپتا افراد کمیشن کو جاری کردہ تنخواہوں کی فہرست پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
تازہ ترین