• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری پاکستان پیپلزپارٹی کے دل کی دھڑکن ہے ،مر تضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی ٰسندھ کے مشیر برائے ماحولیات بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لیاری پاکستان پیپلزپارٹی کے دل کی دھڑکن ہے ، حکومت سندھ لیاری کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے بلدیہ جنوبی کراچی کیجانب سے یوسی 14 کلاکوٹ لیاری میں صنم بھٹو فیملی پارک کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان، وزیراعلی ٰسندھ کی معاون خصوصی نسیمہ بلوچ، پی پی سائوتھ کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی،یوسی چیئرمین حبیب حسن، لالاعاشق ،وائس چیئرمین ابراہیم گل، احمد گھانچی، فرحان ہنگورو،انور فوجی، حفیظہ نور،حمیدجت،پی پی- پی ایس 108کے جنرل سیکریٹری ملا نعیم سمیت اہالیان علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجود تھی مرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ لیاری پیپلزپارٹی کاقلعہ تھا اور رہے گا ،چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمدفیاض اعوان نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کی خدمت پرمامور ہیں ترقی کاجوسفر ضلع جنوبی میں شروع کیا ہے وہ مسلسل رواں دواں ہے اور ہم عوامی بہبودکے اس سفرکو جاری رکھیں گے عوام نے ہمیں منتخب کرکے جو مینڈیٹ دیا ہے ہم اس اعتماد اور بھروسے کو اپنے کام اور عمل سے عوام کی حقیقی خدمت کر کے لوٹا رہے ہیں اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق ضلع جنوبی میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا دیاگیاہے ملک فیاض اعوان کاکہنا تھا کہ لیاری ایک گلدستہ ہے اور تمام زبانیں بولنے والے اس کے پھول ہیں ۔اس موقع پر صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے پارک کا افتتاح کیا جبکہ چیئرمین ملک فیاض نے مہمان خصوصی مرتضی وہاب کو بلدیہ جنوبی کانشان پیش کیا۔
تازہ ترین