• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائنز ایریا اسکیم 35،قابضین سے 95فیصد اراضی واگزار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لائنز ایریا میں قابضین کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرکے 95 فیصد سے زائد اراضی واگزار کرالی گئی لائنز ایریا پروجیکٹ ڈائریکٹر مبین احمد صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل کو لائنز ایریا اسکیم 35 کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لائنز ایریا میں قابضین کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرکے 95 فیصد سے زائد اراضی واگزار کرالی گئی جبکہ لائنز ایریا اسکیم میں جدید دور کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل نے لائنز ایریا میں کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات شہریوں کو نئی و سستی رہائشی سہولتوں کی فراہمی کا ضامن ہے،جلد ہی حکومت سندھ کے تعاون سے شہر بھر میں رہائشی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔
تازہ ترین