• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اقبالی بیان سے متعلق درخواست مستردکردی۔ دو رکنی بینچ نے اقبالی بیان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک اقبالی بیان کی بنیاد پر کسی اور مقدمے میں ملوث نہ کیا جائے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ایم کیو ایم کارکن سعید بھرم نے 100 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا تھا۔ سعید بھرم نے اعتراف کیا تھا کہ دہشت گردی کی ہدایت ایم کیو ایم کے ندیم نصرت، فاروق ستار، میئر کراچی وسیم اختر، حیدر عباس رضوی، محمد انور اور دیگر نے جاری کیں۔
تازہ ترین