• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی کمی، اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.25روپے سے گھٹ کر156.10 روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے سے کم ہوکر 156.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80 روپےاورقیمت فروخت156.30روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میںایک روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید172.50روپے سے گھٹ کر171.50 روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے گھٹ کر173.50روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین