• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن (جنگ نیوز )شمالی امریکہ میں پرندوں کی تعداد میں تین ارب کے لگ بھگ کمی آ چکی ہے۔

شمالی امریکا میں3 ارب پرندے کم ہوگئے


ماہرین اسے خطرے کی ایک علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 50 برس کے عرصے میں امریکہ اور کینیڈا میں پرندوں کی تعداد میں تین ارب تک کی کمی آ چکی ہے۔ جو اس علاقے میں پائے جانے والے پرندوں کی کل آبادی کا لگ بھگ 29 فی صد ہے۔امریکی پرندوں کے تحفظ اور مطالعے کی کارنل لیب کے ایک سینئر سائنس دان کین روزن برگ کا کہنا ہے کہ پرندوں کی بہت سی اقسام اس تبدیلی کو قبول نہیں کر پا رہیں جس کا نتیجہ ان کی تعداد میں کمی کی شکل میں ظاہر ہو رہا ہے۔ یہ کمی پرندوں کے تمام گروپس میں ہو رہی ہے۔

تازہ ترین