• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ سے زیادتی کاالزام ،سابق بھارتی وزیر داخلہ سوامی چنمیانند گرفتار

نئی دہلی( نیوز ایجنسی)طالبہ سے زیادتی کے الزام میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ سوامی چنمیانند کو گرفتار کرلیاگیا، پولیس نے بتایا کہ چنمیانند کوان کے آشرم سے گرفتار کیا گیا ،انھیں سخت سکیورٹی میں تھانے منتقل کیاگیا جہاں ان کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ، اس سے قبل متاثرہ طالبہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر سوامی کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ خودکشی کرلے گی۔

تازہ ترین