• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح میں اضافے پر گورنر اسٹیٹ بنک طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی نے مہنگائی کی شرح میں اضافے پر گورنرا سٹیٹ بنک کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

ذیلی کمیٹی میں معاشی ماہرین نے روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافے کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجوہات قرار دیا جس پرکمیٹی نے گورنرا سٹیٹ بنک کو 30ستمبر کے اجلاس میں بلایا ہےتاکہ وضاحت پیش کریں۔

ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینرکمیٹی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت جمعہ کو ہوا۔

کمیٹی میں ماہرین معیشت ثاقب شیرانی ، اشفاق تولہ اور الماس حیدر کو خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ماہرین معیشت نےکہا کہ ایکسچینج ریٹ ، پالیسی ریٹ ، ڈائر یکٹ ٹیکسو ں سے اشیاء کی قیمتیں بڑھنے،توانائی کی قیمتوں میں اضافے ، سیاسی عدم استحکام سے مہنگائی کی شرح میںاضافہ ہوا ہے‘کم ترجیح والے منصوبوں کو ختم کر کے متوسط طبقے کو سبسڈی دی جائے۔

ثاقب شیرانی نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ افراط زر بڑھنے کی بڑی وجہ ہے، توانائی کی قیمتیں بڑھیں، فوڈ پرائسز، توانائی اور ٹرانسپوریٹش سے متوسط اور غریب افراد پر اثرات پڑے ۔

تازہ ترین