• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے وفد کی وفاقی وزیر پاور عمر ایوب سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئی آیم ایف کے وفد نے مشن چیف آرنیستو رامیریز ریگو کی سربراہی میں وفاقی وزیر پاور عمر ایوب سے گزشتہ روزملاقات کی۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے پاور سیکٹر کی کار کردگی حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے قابل تجدید توانائی پالیسی تیار کرنے کے لئے بھی پاور ڈویژن کی کوششوں تعریف کی اوربجلی کی قیمتوںمیں کمی کیلئے مقامی وسائل سے بجلی پیداواربڑھانے کی پالیسی کو سراہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نےوفدکو بتایاکہ گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے بڑھنے والے گردشی قرضے کو 26ارب روپے پر لائے ہیں اوررواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے ہیں۔

تازہ ترین