• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلو، لہسن، پیاز، انڈے، گھی، کوکنگ آئل، گڑ، دالوں سمیت 27 اشیاء مہنگی

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نےمہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی جس کےمطابق19ستمبر2019ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کےدوران مہنگائی کی شرح میں18.10فیصد اضافہ ہوگیا۔

آلو ،لہسن، پیاز، انڈہ،گھی،کوکنگ آئل،گڑ،دالیں سمیت27 اشیا مہنگی جبکہ ٹماٹر،کیلا،چینی،کےنرخوں میں کمی،سرخ مرچ،گندم،مٹی کاتیل،پٹرول،ڈیزل،سگریٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ملک کے17بڑے شہروں سے 53اشیاکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے27اشیاکی قیمتوں میں اضافہ،5اشیا کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔

تازہ ترین