• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کیس، 10 رکنی فل کورٹ تشکیل، منگل کو سماعت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نےجسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کیخلاف فائز عیسیٰ سمیت متعلقہ فریقین کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کیلئے 10رکنی فل کورٹ بنچ تشکیل دیدیاہےجو منگل کو سماعت کرے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحی ٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمدامین احمد پر مشتمل 10رکنی فل کورٹ بنچ منگل 24ستمبر کو دن 1بجے کیس کی سماعت کریگا ،۔

تازہ ترین