• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کے پاس انتظامی طور پر کراچی کی 10فیصد اتھارٹی ہے ،عشرت العباد

 کراچی(جنگ نیوز)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے پوری کراچی کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے تو میئر کراچی کے پاس دس فیصد کی اتھارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور دیگر سے بات کی تو خوشی ہوئی کہ ان سب نے مثبت ریسپانس دیا۔ہم نے کراچی کے بڑے بڑے مسئلے دیکھے اور بدقسمتی سے اب کچرا ایک بہت بڑامسئلہ بنا ہوا ہےکراچی کے انتظامی امور پر ایکٹو ہونے پر میرے خلاف لوگ پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔

سابق گورنر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کراچی میرا شہر ہے، کچرے کا مسئلہ اچانک اٹھا اس پر مجھے بہت تکلیف ہوئی میئر کراچی میں کام کرنے کا جذبہ ہے وہ کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ ایشوز کی وجہ سے نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے میئر کو کہا کہ جو قانون ہے اس میں رہ کر کام کرتے رہیں، میئر کراچی،صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے ماتحت چلنے والے ادارے سب مل کر کام نہ کریں تو مئسلہ حل نہیں ہو سکتا سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

عشرت العباد نے کہا کہ اداروں میں بہترین کوآرڈینیشن ہوگی تو کراچی کے لیے اچھا ہوگا صفائی کے معاملے پر کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا یہ ایک انتظامی معاملہ ہے نہ کہ سیاسی، میری خالد مقبول سے بھی بات ہوئی ۔

تازہ ترین