• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور کا احد چیمہ کی اربوں مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم

لاہور ( نمائندہ جنگ)نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر انتظامی افسران کو خط لکھ دئیے گئے جس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے تمام اثاثہ جات کو تحویل میں لینے کے احکامات دئیے گئے جبکہ سینکڑوں کنال زرعی اراضی، فلیٹ، بینک اکاؤنٹ، متعدد اپارٹمنٹس، پلاٹس کو بھی تحویل میں لیا جائے گا۔

نیب لاہور کے مطابق زمینوں کی تفصیلات میں موزہ کرباتھ میں موجود 22 کنال 19 مرلہ زرعی زمین، موضع جھولکے میں موجود 48 کنال 10 مرلہ زمین، موضع ڈھوری میں 21 کنال 4 مرلہ زرعی زمین اور موضع تیڈھا میں موجود 99 کنال 17 مرلہ زمین سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات دیئے گئے ۔

تازہ ترین